عالمی ٹیکنالوجی ویب سائٹ نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں برس 20 کروڑ سے زائد اسمارٹ فون فروخت ہوں گے۔ ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق گوگل، ایمیزون اور ایپل عالمی مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کے سب سے زیادہ حصص رکھتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ 2019 میں گزشتہ برس کی نسبت اسمارٹ فونز کی فروخت میں دوگنا اضافہ ہوگا۔ مارکیٹ کے بڑے اسٹیک ہولڈرز نے 2019 میں 20 کروڑ 70 لاکھ اسمارٹ فون فروخت ہونے کی پیشگوئی کی ہے، یعنی صرف ایک برس میں کھروں روپے مالیت کے اسمارٹ فونز خریدے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2018 میں دنیا بھر میں 11 کروڑ 40 لاکھ اسمارٹ فون فروخت کئے گئے تھے۔ گزشتہ برس مارکیٹ میں کورین کمپنی سام سنگ چھائی ہوئی تھی، لیکن تواتر کے ساتھ نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کے سبب اب ایپل نے مارکیٹ پر راج کرنا شروع کردیا ہے۔
اسمارٹ فون کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث اس کی مارکیٹ بھی تیزی سے بڑھنے کہ توقع کی جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2021 میں اسمارٹ فون یوزرز کی تعداد ٹیبلٹ کے صارفین سے تجاوز کر جائے گی اور یہ تعداد 60 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں اسمارٹ فونز کا سب سے زیادہ استعمال امریکہ میں کیا جاتا ہے، جہاں یوزرز کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ کچھ برسوں میں ایشیا اسمارٹ فونز کی سب سے بڑی مارکیٹ کے طور پھر ابھر کے سامنے آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق چین، جنوبی کوریا اور جاپان میں اسمارٹ فون صارفین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جبکہ یورپ اور کینیڈا میں بھی اسمارٹ فون کے استعمال کا رحجان بڑھ رہا ہے، مگر یہ ایشیا کے مقابلے میںے کم ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable