لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی کا ایک انٹرویو میڈیا پورٹل کے ذریعے سامنے آیا ہے جس میں رمیش نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان نے بشنوئی برادری کو بھاری رقم کی پیشکش کی تھی، لیکن برادری نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
رمیش بشنوئی نے مزید کہا کہ کالے ہرن کے مارے جانے والے واقعے پر پوری بشنوئی برادری جیل میں بند لارنس بشنوئی کے ساتھ کھڑی ہے۔
رمیش کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’’سلمان کے والد سلیم خان نے کہا کہ لارنس گینگ پیسے کےلیے ایسا کررہا ہے۔ میں انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ان کا بیٹا بشنوئی برادری کے سامنے ایک چیک بک لے کر آیا اور کہا تھا کہ اسے نمبرز سے بھردو اور جو چاہے رقم لے لو‘‘۔
لارنس بشنوئی کے کزن نے مزید کہا کہ ’’ہم اگر پیسے کے بھوکے ہوتے تو اس وقت لے لیتے‘‘۔
رمیش نے یہ بھی کہا کہ جب کالے ہرن کا واقعہ ہوا تھا تو بشنوئی برادری کا ہر فرد ناراض تھا۔ ہماری برادری جانوروں کو بچانے کےلیے قربانی دینے کےلیے تیار ہے۔ آج پوری بشنوئی برادری اس معاملے میں لارنس کے ساتھ کھڑی ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable