گلابی گیند، مصنوعی روشنی میں ہونے والے میچز (نائٹ میچز) اور نو بال پر فری ہٹ کی تجویز کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی شرٹس پر نام اور نمبر لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس ”تبدیلی“ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ اس میں شائقین کی دلچسپی کا کوئی پہلو نہیں ہے۔ قوی امکان ہے کہ ایشز سیریز میں سفید کٹ پر کھلاڑیوں کے نام اور نمبر چمکیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں بورڈ کے عہدیدران کو یہ خیال کائونٹی کرکٹ کی وجہ سے آیا، جہاں شروع سے ہی کھلاڑیوں کی سفید کٹ پر ان کے نام اور نمبر بھی لکھے ہوتے ہیں۔
اب ٹیسٹ کرکٹ میں اس کا اضافہ کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ پنک گیند اور فلڈ لائٹس میں طویل دورانیے کے فارمیٹ کے میچز ہو چکے۔ اب سفید کٹ کے پیچھے کھلاڑیوں کے نام اور نمبر لکھنے کی تیاریاں بھی ہو رہی ہیں۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کی 142 سالہ روایت کو توڑنے کیلئے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ اس صورت میں رواں برس انگلینڈ میں شیڈولڈ ایشز سیریز میں دونوں جانب کے کھلاڑی اپنے مخصوص نمبرز والی ٹیسٹ شرٹس پہنے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں، جس پر ان کے نام بھی درج ہوں گے۔ اس کیلئے انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) دونوں کو آئی سی سی کی جانب سے اجازت درکار ہوگی۔
واضح رہے کہ ایشز سیریز پہلا ٹیسٹ یکم اگست سے ایجبسٹن میں شروع ہونا ہے، یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت پہلا مقابلہ بھی ہوگا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable