تازہ ترین

تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں، نعمان گوندل

Nouman Gondal
  • ابوبکر امانت
  • جولائی 25, 2020
  • 12:28 شام

کھیل بچوں کی جسمانی نشو ونما، کردار سازی،آگے بڑھنے کا جذبہ اور برداشت پیدا کرتے ہیں،گفتگو

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراٹے کے نیشنل گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی محمد نعمان گوندل نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیو ل سے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے تعلیمی ادارے بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں لہٰذا وفاقی و صوبائی حکومتیں سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں،بحریہ ٹاؤن سکول اینڈ کالج پرنسپل سلیم کشمیری اوروائس پر نسپل حنا عرفان کی قیادت میں نوجوان نسل کو جدید دور کی معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنانے کے مشن پر گامزن ہیں۔گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی ایس آنر سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی ڈگری کے حامل بحریہ ٹاؤن سکول اینڈ کالج کے سپورٹس ٹیچر محمد نعمان گوندل نے کہا کہ کھیل طلبا وطالبات کی جسمانی نشو ونما کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی،

برداشت اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں جبکہ انہیں منشیات کی لعنت سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں،بحریہ ٹاؤن سکول اینڈ کالج کے بچوں میں کرکٹ،فٹبال،ایتھلیٹکس،جمناسٹک،کراٹے،ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اورباسکٹ بال کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے گروم کرنے کیلئے بحریہ ٹاؤن سکول اینڈ کالج کے پرنسپل سلیم کشمیری،وائس پر نسپل حنا عرفان،سپورٹس کواڈینیٹر سیف السلام ہاشمی اور سپورٹس ٹیچرزسخت محنت کر رہے ہیں ان کی کاوشوں کی بدولت ہمارے سکول و کالج کے بچوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنے سکول وکالج کا نام روشن کیا ہے۔بحریہ ٹاؤن سکول اینڈ کالج کے سپورٹس ٹیچر محمد نعمان گوندل نے کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی افزائش کرتا ہے نوجوان نسل میں خود اعتمادی،خود انحصاری اور باہمی ہم آہنگی، لگن اور آگے بڑھنے کے جذبے میں اضافے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ہی ضروری ہے،مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مقابلے بازی کا رجحان بڑھتا ہے۔

ابوبکر امانت

ایڈیٹر ’’واضح رہے‘‘ اینڈ ’’سوشل میڈیا مارکیٹر‘‘

ابوبکر امانت