تازہ ترین

ٹائیگرتائیکوانڈوکلب میں بیلٹ پروموشن کی تقریب کا انعقاد

TAEKWOND O PHOTO
  • محمد قیصر چوہان
  • مئی 18, 2020
  • 3:03 شام

محمد ریحان،فائق کو یلیوبیلٹ،رانیہ،کلثوم،احمد کو گرین بیلٹ،دعاشرافت کو بلیو،عبیرہ،ادیبہ کو ریڈ بیلٹ دی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹائیگرتائیکوانڈوکلب کی ’’بیلٹ پروموشن‘‘تقریب فیروز پور روڈپر جنرل ہسپتال کے عقب میں واقع ٹائیگر تائیکوانڈوکلب میں منعقدہوئی۔جس میں گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنے دم خم کا مظاہرہ بھی کیا۔ٹیسٹ پاس کرنے والے گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں محمد ریحان،فائق کو یلیوبیلٹ،رانیہ،کلثوم،احمد کو گرین بیلٹ،دعاشرافت، مقین نیئرکو بلیو،ادیبہ،عبیرہ،عمر،انس اور محسن کو ریڈ بیلٹ دی گئی۔

بیلٹ پروموشن تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل سکول آف نے تائیکوانڈو کے جنرل سیکرٹری ینگ ماسٹر سید کرار عباس بلیک بیلٹ 6Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف)کوریانے کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹس اورسر  ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پرٹائیگرتائیکوانڈوکلب کے ہیڈ کوچ علی ریاض بلیک بیلٹ 4Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف) کوریااور خاور محمود بلیک بیلٹ 4Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف)کوریا بھی موجود تھے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ماسٹر سید کرار عباس بلیک بیلٹ 6Th ڈان (ڈبلیوٹی ایف)کوریا نے کہا کہ ٹائیگرتائیکوانڈوکلب لاہور شہر میں تائیکوانڈو کے کھیل کوگراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں سیلف ڈیفنس کا شعور اْجاگرکرکے اُن کی بہترین تر بیت کر رہا ہے، تائیکوانڈو کھیل کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان نسل اپنی حفاظت کر نے کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے مضبوطی سمیت خود اعتمادی  بھی پیدا ہوتی ہے۔

خاور محمود بلیک بیلٹ 4Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف)کوریا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے عمل کے ذریعہ ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں،کھیلو ں کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر نوجون نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے تمام شعبوں میں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے لایا جاسکتا ہے۔

کیپشن:

ٹائیگرتائیکوانڈوکلب کی بیلٹ پروموشن تقریب میں مہمان خصوصی ینگ ماسٹر سید کرار عباس بلیک بیلٹ 6Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف)کوریا،علی ریاض بلیک بیلٹ 4Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف) کوریااور خاور محمود بلیک بیلٹ 4Th ڈان(ڈبلیوٹی ایف)کوریاکابیلٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان