تازہ ترین
اشرافیہ، ثقافتی آمرانہ پاپولزم اور جمہوریت کے لیے خطراتوسکونسن کی ریلی کے بعد کملا ہیرس کو اینٹی کرائسٹ کہا جا رہا ہے۔عالمی جغرافیائی سیاست کے تناظر میں نیا اقتصادی مکالمہالیکشن ایکٹ میں ترمیم 12 جولائی کے فیصلے کو کالعدم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی توثیقحماس کے رہنما یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کے دوران مارے گئےامریکہ نے انسانی ڈھال کی رپورٹ کے درمیان اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیاکینیڈا میں بھارت کے جرائم اور ان کے پیچھے مبینہ طور پر سیاستدان کا ہاتھ ہے۔گجرانوالہ میں پنجاب کالج کے طلباء کی گرفتاریاں: وجوہات، واقعات اور اثراتپاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کے بانی ژاؤ چن فان کا نام لے لیا گیا۔اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو ایک سال بیت گیاگریٹر اسرائیل قیام کامنصوبہغزہ کو کھنڈر بنانے کے بعد اسرائیل کی خوفناک ڈیجیٹل دہشت گردیآئی پی پیز معاہدے عوام کا خون نچوڑ نے لگےایٹمی پاکستان 84 ہزار 907 ارب روپے کا مقروضافواج پاکستان کی ناقابل فراموش خدماتراج مستری کے بیٹے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کردیہیلتھ اینڈ سیفٹی ان کول مائنز “ ورکشاپ”ٹی ٹی پی ، را ،داعش، این ڈی ایس اور براس متحرکفلسطینیوں کی نسل کشیدرس گاہیں ، رقص گاہیں بننے لگی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کُل 7 اپ سیٹ

T20 world cup k total 7 up set
  • واضح رہے
  • اکتوبر 28, 2021
  • 2:36 صبح

2007ء کے افتتاحی ایونٹ میں زمبابوے نے غیر متوقع طور پر آسٹریلیا کو بآسانی 5 وکٹ سے شکست دے دی تھی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سنسنی خیز مقابلے متحدہ عرب امارات کی سرزمین میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ عمان میں کھیلا گیا، جہاں دوسرے ہی میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا کر اپ سیٹ کیا۔

17 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 رنز سے مات دی۔ عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 134 رنز بنا سکی۔

اس مقابلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 14 سالہ تاریخ میں ہونے والے اپ سیٹس کی تعداد 7 ہوگئی۔ ان میں 3 بنگلہ دیش، 2 انگلینڈ اور ایک، ایک آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئے ہیں۔ بنگال ٹائیگرز کو ہانگ کانگ، آئرلینڈ اور اب اسکاٹ لینڈ جیسی ٹیم نے گھاس کھلائی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلا اپ سیٹ افتتاحی ایونٹ یعنی 2007ء میں اس وقت ہوا جب زمبابوے نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ورلڈ کپ کا چوتھا میچ تھا، جس میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں پر 138 رنز بنائے تھے۔

جواب میں برینڈن ٹیلر کی شاندار 60 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت زمبابوے نے ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی تھی۔ اس مقابلے کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے زیادہ چونکا دینے والا اپ سیٹ بھی کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں نیدرلینڈز نے دو بار انگلینڈ کے چھکے چھڑائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2009ء کے ورلڈ کپ میں لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں جو میچ کھیلا گیا، وہ نیدرلینڈز کی ٹیم نے حیرت انگیز طور پر 4 وکٹ سے جیت لیا تھا۔ میزبان انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹ گنواکر 162 رنز کا ہدف دیا، جو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد غیر تجربہ کار ڈچ سائیڈ نے آخری گیند پر حاصل کیا۔

اس کے برعکس 2014ء میں جب یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو نیدرلینڈز نے انگلینڈ کو بآسانی 45 رنز سے شکست دے دی۔ اس بار نیدرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 133بنائے۔ جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اسی ورلڈ کپ میں ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو دھول چٹا دی تھی۔ 10ویں میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ یہ حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی اور بنگال ٹائیگرز 17 اوورز میں صرف 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی غیر تجربہ کار ٹیم کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس نے 8 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے ورلڈ کپس میں اپنی پہلی کامیابی رجسٹر کرائی۔

اس سے قبل 2009ء کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو آئرلینڈ کے ہاتھوں بھی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے۔ یہ ہدف آئرلینڈ نے بڑے اعتماد سے 19 ویں اوور میں محض 4 وکٹ گنواکر عبور کرلیا تھا۔

دوسری جانب 2016ء میں افغانستان نے ورلڈ چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 123 رنز درکار تھے۔ لیکن کیربین کھلاڑی افغان بالنگ اٹیک کے خلاف 117 رنز ہی بنا پائے۔ اس طرح افغانستان نے ورلڈ کپس میں پہلی بار کسی بڑی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ امارات میں جاری ورلڈ کپ میں مزید اپ سیٹ ہوسکتے ہیں یا نہیں، کیونکہ سُپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی اسکاٹ لینڈ اور نیمیبیا سمیت افغانستان کی اسپن ہیوی ٹیم خطرناک دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے