تازہ ترین

شوبز ترک کرنے والی بھارتی اداکارہ کی عالم دین سے شادی

showbiz turk kerne wali bharti adakara ki aalim e deen se shadi
  • واضح رہے
  • نومبر 21, 2020
  • 11:11 شام

بھارتی ذرائع ابلاغ بتاتے ہیں کہ ثنا خان کی زندگی میں تبدیلی لانے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے شوہر مفتی انس ہیں

احمد آباد: مذہب اسلام کی طرف راغب ہونے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اب بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین سے شادی کرلی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں شوبز چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثنا خان کی زندگی میں تبدیلی لانے والے دراصل وہ مفتی ہی ہیں، جن کے ساتھ اب اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ اس سادہ شادی کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہو رہی ہے جس میں مفتی انس اور ثنا خان کی شادی کی رسومات کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دولہا اور دلہن دونوں سفید رنگ کے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بیٹھا ہوا ایک کیک کاٹ رہا ہے جس پر نکاح مبارک لکھا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شوبز کو خیر باد کہنے سے متعلق اعلان کیا تھا۔ ثنا خان نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں شوبز چھوڑنے کے اعلان کو اپنی زندگی کا سب سے پُرمسرت لمحہ قرار دیا تھا اور دعا کی تھی کہ اللہ تعالی اس سفر میں ان مدد اور رہنمائی کرے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے