تازہ ترین
برش فائر بز کا باضابطہ آغاز: نیکسٹ جنریشن بزنس ڈائریکٹری پلیٹ فارمزیڈ کے لوکل کا باضابطہ آغاز: مقامی کاروباروں کے لیے جدید آن لائن ڈائریکٹریچپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیا

سلیکشن کمیٹی موقع دے عبدالرزاق کا خلا پُر کردوں گا، عمر صدیق

Umar Saddique Photo
  • محمد قیصر چوہان
  • جون 4, 2020
  • 2:01 شام

دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بننے کیلئے بابر اعظم کے کوچ شعیب منصور سے ٹریننگ لے رہا ہوں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)گورنر ہاؤس کے سیکنڈری سکول میں نویں جماعت کے سٹوڈنٹ عمر صدیق اپنے شاندار کھیل کے ذریعے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں بلند کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔خداد اد صلاحیتوں کے مالک نوجوان آل راؤنڈر عمر صدیق نے بتایا کہ عبد الرزاق اور جیک کیلس میرے فیورٹ آل راؤنڈر ہیں جس طرح عبدالرزاق نے مشکل صورتحال میں اپنی سوئنگ سے بھرپور باؤلنگ اور جارہانہ بیٹنگ کے ذریعے بہترین کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم کو فتوحات دلوائیں میں بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابیاں دلوانے کا خواہش مند ہوں،میں دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں اس مقصد کی تکمیل کیلئے انتھک محنت کر رہا ہوں اگر قومی سلیکشن کمیٹی نے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا تو میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں میچ ونر آل راؤنڈ ر کا خلا پُر کر سکتا ہوں۔

دس سال کی عمر میں کرکٹ کا آغاز کرنے والے عمر صدیق نے بتایا کہ میں لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے)گراؤنڈ میں شعیب کرکٹ اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کرتا ہوں،پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کلب کرکٹ کا آغاز اسی اکیڈمی سے کیا تھا،شعیب کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ شعیب منصور نہایت شفیق،ہمدر،مہربان اور کرکٹ کے کھیل کو باریک بینی سے سمجھنے والے انسان ہیں ان کی بہترین اور بروقت کوچنگ کی بدولت ہی بابر اعظم کی بیٹنگ میں نکھار پیدا ہوا،اور وہ ترقی کی منازل طے کرتا ہوا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی تک پہنچ گیا۔کرکٹ کے کھیل سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھنے والے بے

پناہ صلاحیتوں کے حامل آل راؤنڈر عمر صدیق کا کہنا ہے کہ میں اپنے کھیل میں بہتری کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں،میرے والدین کی دُعائیں میرے ساتھ ہیں مجھے یقین ہے کی انہی دُعاؤں کے طفیل اللہ تعالیٰ مجھے بھی کرکٹ کے کھیل میں کامیابیوں سے سرفراز کرے گا۔گورنر ہاؤس کے سیکنڈری سکول میں نویں جماعت کے سٹوڈنٹ عمر صدیق نے مزید کہاکہ کھیل امن اور دوستی کی علامت ہو تے ہیں جبکہ صحت مند قوم ہی ترقی کی ضامن ہو تی ہے لہٰذاسپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان کھیلوں کے میدان آباد کریں کیونکہ کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں پروان چڑھتی ہوئی تنگ نظری اور انتہا پسندی کی سوچ کا خاتمہ ممکن ہے اورکھیلوں کے میدان آباد ہونے سے پاکستان کا سافٹ امیج دُنیابھر میں امن کی خوشبو کی طرح پھیلے گا جبکہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہی ہسپتال ویران ہوں گے۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان

🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥

We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos

.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number

.We will contact you if your offer is suitable