تاہم اب بھی بہت سے کھیل ایسے ہیں جن میں تاحال سعودی خواتین کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع نہیں ملا۔ایسے ہی کھیلوں میں گالف کا کھیل بھی شامل ہے اور اب سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔
جی ہاں، سعودی عرب کی حکومت رواں برس نومبر میں خواتین کے تین روزہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی، جس میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق رواں برس نومبر میں لیڈیز یورپین ٹوئر (ایل ای ٹی) کی جانب سے دی سعودی لیڈیز انٹرنیشنل نامی گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
مذکورہ گالف ٹورنامنٹ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ رائل گرین گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوگا اور اس کی فاتح کھلاڑی کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جائے گی۔