تازہ ترین

سلمان بٹ بطور کرکٹر اپنے مستقبل سے ناامید۔ کمنٹری کریں گے

salman-butt-turns-focus-non-playing-role
  • محمد علی اظہر
  • اکتوبر 25, 2020
  • 12:33 شام

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین قائداعظم ٹرافی 2020/21 سے دستبردار ہوگئے ہیں

لاہور: پاکستان میں اپنے مستقبل اور قومی ٹیم میں واپسی سے نا امید سابق کپتان سلمان بٹ نے ون ڈے کرکٹ تک خود کو محدود رکھنے کے ساتھ بطور کمنٹیٹر کام کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ حکام کی جانب سے سلمان بٹ پر واضح کردیا گیا ہے کہ ٹیم میں کم بیک اور مستقبل کے حوالے سے وہ پی سی بی کے کسی پلان میں شامل نہیں۔ بورڈ حکام نے انہیں بتایا کہ وہ یہ حقیقت جاننے کے باوجود کرکٹ جاری رکھنا چاہیں تو ایسا کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

اس ضمن میں سابق کپتان کا موقف تھا کہ اگر میرا کم بیک کا امکان نہیں تو پھر بہتر ہے کہ میری جگہ کسی نوجوان کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے، سلمان بٹ اب کمنٹری کے ساتھ کوچنگ میں نام کمانے کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان بٹ نے قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا تھا، سلمان بٹ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر قائداعظم ٹرافی سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

محمد علی اظہر

محمد علی اظہر نے ایک دہائی کے عرصے میں سب ایڈیٹنگ سمیت اسپورٹس اور کامرس رپورٹنگ میں اپنی صلاحیت منوائی ہے۔ وہ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" کے بانیوں میں سے ہیں۔

محمد علی اظہر