لاہور: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی متوقع ہے اور معین خان کے بیٹے اعظم خان کا نام بھی زیر غور ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کی قومی اسکواڈ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دیگر چھ سلیکٹرز سے کرکٹر کے بارے میں رائے مانگ لی ہے۔شرجیل خان اور اعظم خان فٹنس مسائل کے باعث گزشتہ سیریز میں بھی منتخب نہیں ہوئے تھے۔
دونوں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دیکھا رہے ہیں۔ فخر زمان ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کم بیک کریں گے۔
پاکستان ٹی20 سکواڈ کا اعلان پاک جنوبی افریقہ پہلے ٹیسٹ کے دوران کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز 11 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔پی سی بی نے ٹی 20 کرکٹرز کیلئے تین فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔ ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی میں ہو گی۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable