تازہ ترین

ملک اور سرفراز زمبابوے کیخلاف سیریز سے باہر

pakistan-squad-for-zimbabwe-series-announced
  • واضح رہے
  • اکتوبر 19, 2020
  • 4:21 شام

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے جارح مزاج بیٹسمین عبداللہ شفیق کو 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 30 اکتوبر سے ہونے والی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ہیڈ کچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شعیب ملک سمیت کچھ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، خوشدل شاہ، حیدر علی، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان، فہیم اشرف، حارث روف، ظفر گوہر، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد عامر اور شنواری کو نہیں کھلایا جارہا کیونکہ ان کی جگہ ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیا جارہا ہے۔ لاہور میں شیڈول 3 ٹوئنٹی میچز کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نواجوان کھلاڑیوں کو متواتر مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں تبدیلیوں کا مقصد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ ایونٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

ممکنہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ 19 اکتوبر کو کئے جائیں گے اور اسی دوران 5 روزہ آئی سولیشن کے دوران کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گے اور بعد ازاں اسکواڈ 26 اکتوبر کو راولپنڈی روانہ ہوگا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز راولپنڈی میں ہوں گے جن میں سے پہلا 30 اکتوبر، دوسرا یکم نومبر اور تیسرا 3 نومبر کو ہوگا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے