تازہ ترین

پاکستان 358 رنز بنا کر بھی ہار گیا

CRICKET-ENG-PAK-ODI
  • واضح رہے
  • مئی 15, 2019
  • 1:31 صبح

انگلش اوپنر جونی بیئر اسٹو کے برق رفتار 128 رنز امام الحق کے ڈیڑھ سو رنز پر بھاری پڑ گئے۔

انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 359 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے اوپنر امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 159 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے ایک بار پھر بولنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور کوئی بھی بولر متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکا، جنید خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں،کرن نے 2، پلنکٹ اور ڈیوڈ ویلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے