تازہ ترین

کھیل قوت مدافعت میں اضافہ کا باعث،حکومت میدان آباد کرے،حسین علی چنگیزی

Hussain Changezi
  • واضح رہے
  • مئی 16, 2020
  • 5:12 شام

مقابلوں کی تیاری کیلئے جو سہولتیں کلب، سپورٹس جمنازیم اور ٹریننگ کیمپ میں میسر ہوتی ہیں وہ گھر پر ممکن نہیں

سلیف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس کیلئے مارشل آرٹس کی ٹریننگ کو سکول کی سطح پر لازمی قرار دیا جائے،صحافیوں سے گفتگو
کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر) جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرحسین علی چنگیزی نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان، ٹریننگ سنٹرز،کلب،فزیکل فٹنس جم اور پارک انسان کی صحت کے ضامن ہیں لہٰذا وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے سبب بائیس مارچ سے معطل ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کیلئے فوری طور پر ایس او پیز بنائیں۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرحسین علی چنگیزی نے کہا کہ کھیل قوت مدافعت میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں جبکہ کراٹے کی ٹریننگ سے سلیف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس کا حصول ممکن ہوتاہے لہٰذا حکومت کراٹے کی ٹریننگ کو سکول کی سطح پر لازمی قرار دے۔جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرحسین علی چنگیزی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ شدید متاثر ہو رہی ہے کھلاڑی گھر پر ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں،

انٹر نیشنل مقابلوں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو جو سہولتیں کلب، سپورٹس جمنازیم اور ٹریننگ کیمپوں میں میسر ہوتی ہیں وہ گھر پر ممکن نہیں،مارشل آرٹس میں روزانہ ٹریننگ بہت ہی ضروری ہوتی ہے اگر آپ ایک دن بھی ٹریننگ نہ کریں تو آپ کا لیول ڈاؤن ہو جاتا ہے لہٰذا وفاقی و صوبائی حکومتیں کھیلوں کے میدان پھر سے آباد کرنے کیلئے ایس او پیز بنائیں جبکہ مارشل آرٹس کے کلبوں،فزیکل فٹنس جم اور پارک فوری طور پر کھول دیں تا کہ کھلاڑی سماجی فاصلہ برقرا ر رکھتے ہوئے اپنی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھ سکیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے