لاہور(سپورٹس رپورٹر) کمبوڈیا میں گزشتہ برس دسمبر میں کھیلی گئی 6Thوہ وینام ورلڈ چمپئن شپ میں براؤنز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے ولے مارشل آرٹس کے سٹائل وہ وینام کے انٹر نیشنل کھلاڑی اورانٹیگرل وہ وینام فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ندیم چمن نے صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی افزائش کرتا ہے،نوجوان نسل میں خود اعتمادی،
خود انحصاری اور باہمی ہم آہنگی، لگن اور آگے بڑھنے کے جذبے میں اضافے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ہی ضروری ہے،مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مقابلے بازی کا رجحان بڑھتا ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹیگرل وہ وینام فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ندیم چمن نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کے مقابلے بہت ہی ضروری ہیں کھیل بچوں کی بہترین نشوونما کرتے ہیں،کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں کی تربیت،کردار سازی اور خود اعتمادی میں معاون ثابت ہوتی ہیں جبکہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہی ہسپتال ویران ہو ں گے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable