تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

انگلینڈ میں گرین شرٹس کا اصل امتحان

انگلینڈ میں گرین شرٹس کا اصل امتحان
  • واضح رہے
  • مئی 4, 2019
  • 4:39 شام

تینوں پریکٹس میچز میں کامیابی کے بعد پاکستان کو میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہے، جو ورلڈ کپ 2019 کیلئے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا، جس کیلئے قومی ٹیم نے کارڈف میں سخت ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں کو شدید سردی میں دو گھنٹے تک بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے واحد ٹی 20 میچ کیلئے حتمی الیون کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ میچ اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ محمد حفیظ فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 اور ابتدائی دو ون ڈیز نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے دورئہ انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ٹور میچ میں کاؤنٹی ٹیم کینٹ کو 100 رنز سے ہرا دیا تھا۔ نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم کے ناقابل شکست 117 رنز کی بدولت پاکستان نے 358 بنائے تھے، جس کے تعاقب میں کینٹ کی ٹیم 258 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اسی طرح دوسرے پریکٹس میچ میں سرفراز الیون نے کاؤنٹی ٹیم نارتھ ہیمپشائر کو بآسانی 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

آخری پریکٹس میچ ٹی 20 طرز پر کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستانی ٹیم نے لیسسٹر شائر کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ کاؤنٹی ٹیم کیخلاف یکم مئی کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے تھے، جبکہ نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے 63 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لیسسٹرشائر کی ٹیم آخری اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جبکہ اس کے 7 بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے تھے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور فیورٹ انگلینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز 8 مئی سے شروع ہوگی۔ پہلا میچ 8، دوسرا 11، تیسرا 14، چوتھا میچ 17 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے