تازہ ترین
برش فائر بز کا باضابطہ آغاز: نیکسٹ جنریشن بزنس ڈائریکٹری پلیٹ فارمزیڈ کے لوکل کا باضابطہ آغاز: مقامی کاروباروں کے لیے جدید آن لائن ڈائریکٹریچپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیا

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز اگلے ماہ طے

Match-750x369
  • واضح رہے
  • جون 4, 2020
  • 12:43 شام

کیربین سائیڈ سیریز سے دو ہفتے پہلے برطانیہ پہنچے گی، جہاں ہر کھلاڑی کو قرنطینہ کر دیا جائے گا اور تمام میچز بند دروازوں کے پیچھے ہوں گے

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق انگلینڈ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 8 جولائی سے ساو ¿تھمپٹن میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں ہی شروع ہوگا۔تینوں میچز بائیو محفوظ مقامات پر بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔

تین میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور ابتدائی تربیت کے لئے اولڈ ٹریفورڈ میں رہے گی۔ اس سے قبل طے شدہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز کے میچز اوول، ایجبسٹن اور لارڈز میں 4 سے 29 جون تک کے کھیلے جانے تھے جس کو کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
انگلینڈ کے سابق بلے باز جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میچز سے قبل پریکٹس کا موقع دیا جائے۔ ٹروٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی انگلینڈ کے لئے کھیلنے کا سوچتے ہیں تو ہمیشہ بھرے سٹیڈیمز کے بارے میں سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے تماشایوں کے بغیر کھیلانا تھوڑا سا مختلف ہوگا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ایونٹس ڈائریکٹر اسٹیو ایلیفائٹی نے کہا کہ ہم حکومت اور اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کے حوالے سے کہا کہ یہ ہماری مجوزہ تاریخیں ہیں اور وہ حکومت کی منظوری سے مشروط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم میں واقع ایجبسٹن کو ہنگامی مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور اسے جولائی میں اضافی تربیت دینے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے ، ای سی بی نے 55 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک گروپ کو تربیت کے لئے کہا تھا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے

🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥

We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos

.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number

.We will contact you if your offer is suitable