تازہ ترین

ڈریگن بوٹ میلہ چینی شاعر کی یاد میں منایا جاتا ہے

dragon boat festival cheeni shayer ki yaad main manaya jata hai
  • واضح رہے
  • جولائی 24, 2021
  • 11:16 صبح

چویوآن نے اپنی سرزمین کو طاقتور ریاستوں سے محفوظ رکھنے کےلئے تحریک چلائی تھی۔ جلا وطنی کے دوران ملک سے اظہار محبت کیلئے نظمیں لکھتا رہا

چین میں ڈریگن بوٹ کا تہوار ایک شاعر کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 2 ہزار سال سے جاری روایتی کشتی رانی کے مقابلوں کے لئے دیو ہیکل کشتیاں تیار کی جاتی ہیں، جس میں گزشتہ دہائی سے خواتین کو بھی شرکت کی اجازت ملی۔

چین کے مختلف صوبوں کی ٹیمیں اس قدیم روایتی ریس میں شرکت کرتی ہیں۔ مقابلے مرد و خواتین کے 200، 500 اور 3 ہزار میٹر ریس کے تین ایونٹس پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں جیتنے والوں کو خطیر انعامی رقم دی جاتی ہے۔

اس تہوار کے موقع پر چین میں سرکاری سطح پر چھٹی کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔ ٹریول چائنا گائیڈ نامی ویب سائٹ کے مطابق، یہ میلہ قدیم چینی ریاست کے قومی ہیرو چویوآن کی موت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس نے اپنی قوم کو بچانے کے لیے دریا میں خود کشی کر لی تھی۔

dragon boat festival cheeni shayer ki yaad main manaya jata hai

مقامی لوگوں کے عقیدے کے مطابق، جب وہ اپنے مسیحا کو بچانے نکلے تو یوآن کو مچھلی نے نگل لیا تھا۔ چینی باشندے اسی یاد میں خاص رسم کا اہتمام کرتے ہوئے بانس کی پتیوں میں چاول لپیٹ کر دریا میں پھینکتے ہیں۔ رنگا رنگ ڈریگن بوٹ چینی ثقافت کا سب سے اہم اور بڑا فیسٹیول تصور کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوآن ”chu“ سلطنت میں وزیر تھا اور اس نے اپنی سرزمین پر بری نظر رکھنے والے طاقتور ریاستوں کے خلاف تحریک چلا رکھی تھی۔ تاہم بادشاہ نے غلط فہمی کے باعث یوآن کو جلا وطن کر دیا تھا، جس کے بعد اس نے اپنے وطن سے محبت کے اظہار کے لئے نظمیں لکھنا شروع کر دی تھیں۔

اس کی مشہور نظموں میں Li Sao ،Tian Wen اور Jiu Ge شامل ہیں اور انہیں نظموں کی بدولت یوآن کو چین کا سب سے ممتاز شاعر کہا جاتا ہے۔ تاہم 278 قبل مسیح میں اپنی یادگار نظم Huai Sha لکھنے کے بعد اس نے دریا میں ڈوب کر جان دے دی تھی۔

ٹریول چائنا گائیڈ کے مطابق، یوآن نے اپنی سرزمین کو ”qin“ حکومت کے قبضے میں دیکھنے کے بجائے موت کو گلے لگانا مناسب سمجھا۔ جس روز یوآن نے خودکشی کی، اس دن چینی کیلنڈر کے مطابق پانچویں مہینے کی پانچ تاریخ تھی، جس کے بعد سے پانچویں مہینے کی پانچ تاریخ کو سالانہ بوٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے (واضح رہے کہ چینی کیلنڈر، عیسوی کیلینڈر سے مختلف ہوتا ہے، تاہم اس میں بھی سال کے بارہ مہینے ہوتے ہیں)۔

dragon boat festival cheeni shayer ki yaad main manaya jata hai

تائیوان میں بھی ڈریگن بوٹ چیمپئن شپ منعقد کی جاتی ہے۔ اس کا آغاز 2012ء میں ہوا تھا اور ریس کے شاندار افتتاح کے بعد منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہر سال روایتی کشتی رانی کے مقابلے کرائیں گے۔

واضح رہے کہ چین میں ڈرگن بوٹ رنگا رنگ فیسٹول میں شرکا دو ہزار سال قبل مرنے والے چینی ہیرو چویوآن کی لاش کو مچھلیوں سے بچانے کے لیے خوب زور و شور سے ڈرم بجاتے اور اس روز نحوست سے بچنے کے لیے پانی میں چاول ڈالتے ہیں۔ چینی ثقافت کی عکاس کشتی رانی کو جسمانی کسرت کا بھی بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے