تازہ ترین

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی بے بی ٹیم کا اعلان

Srilanka team to Pakistan
  • واضح رہے
  • ستمبر 11, 2019
  • 8:19 شام

منتخب ٹیم میں دو کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار کوئی بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔ جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈ غیر معروف کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ 10 سینئر کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے لیے قائل نہیں کرسکا جس کے بعد اب دستیاب کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے لہیرو تھریمانے کو ایک روزہ جب کہ ڈاسن شناکا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔

سری لنکا کے اسکواڈ میں لہیرو تھریمانے، دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اویشکا فرنینڈو، اوشاڈا فرنینڈو اور شیہان جے سوریا شامل ہیں جب کہ مینوڈ بھنوکا، اینجیلو پریرا، ونیندوہسارنگا، لکشن سنداکان، نوآن پرادیپ، ایسورواڈانا، کاسن رجیتھا اور لہیرو کمارا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سری لنکن ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز27 ، 29 ستمبر اور2 اکتوبر کو کراچی جب کہ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہو گی۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سری لنکا کے کرکٹرز کو پاکستان کے دورے سے متعلق دھمکائے جانے کا انکشاف ہوا تھا تاہم سری لنکا کے وزیر کھیل نے اس کی تردیدکی ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے