تازہ ترین

دلبرداشتہ کرکٹر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکہ چلے گئے

disappointed sami aslam quits Pakistan cricket for USA
  • واضح رہے
  • دسمبر 3, 2020
  • 7:32 شام

24 سالہ بیٹسمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کا چیک اِن شیئر کردیا

سان فرانسیسکو: پی سی بی سے دلبرادشہ ٹیسٹ بیٹسمین سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہوگئے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلز پہنچ کر سماجی رابطے کے ذریعہ نئے آغاز کی نوید سنادی، وہ دورہ نیوزی لینڈ کے 35 رکنی اسکواڈ اور دورہ انگلینڈ میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھے، سمیع اسلم کو غیر معمولی اہلیت کے تحت امریکی امیگریشن مل گئی۔

ذرائع کے مطابق سمیع اسلم کا یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے معاہدہ طے پاگیا ہے، امریکی کرکٹ بورڈ نے سمیع اسلم سے 3 برس کا کنٹریکٹ کیا ہے، امریکی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹر کو سالانہ پونے دو لاکھ ڈالرز ادا کرے گا، سمیع اسلم نے 13 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 758 رنز بنائے،سیزن 20-2019 میں سمیع اسلم نے 864 رنز بنائے تھے جس میں 4 سنچریز بھی شامل تھیں۔

سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزید بھی کھیلتا رہتا تو موقع ملنا مشکل تھا، میری دلی خواہش تھی کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتا، موجودہ حالات میں امریکی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچھی پیش کش ہوئی، جس کو میں نے قبول کر لیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے