تازہ ترین

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی

chairman pcb ehsan mani ki ikhrajat ki tafseel jari
  • واضح رہے
  • دسمبر 7, 2020
  • 10:06 شام

تین ماہ (جولائی تا ستمبر) کے دوران سب سے زیادہ رقم ڈیلی الاﺅنس، بیرون ملک سفر اور رہائش پر خرچ ہوئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے 3 ماہ میں اخراجات 31 لاکھ سے زائد رہے۔ سب سے زیاد رقم 11 لاکھ 85 ہزار 621 روپے ڈیلی الاﺅنس، بیرون ملک سفر اور رہائش پرخرچ ہوئی۔ لاہور میں رہائشی انتظامات پر 10 لاکھ 70 ہزار روپے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اس سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے جولائی 2019 سے جون 0202 کے سالانہ اخراجات ایک کروڑ 46 لاکھ 92 ہزار 287 روپے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیے تھے۔

اب 3 ماہ کی غیر آڈٹ شدہ تفصیل جاری کردی گئی، اس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک ڈیلی الاﺅنس، بیرون ملک سفر اور رہائش پر 11 لاکھ 85 ہزار 621 روپے خرچ ہوئے۔ کورونا کی وجہ سے سرگرمیاں محدود رہنے کے باوجود سب سے زیادہ رقم اسی مد میں خرچ ہوئی۔

اندرون ملک سفر پر انہوں نے 2 لاکھ 81 ہزار 8سو 58روپے صرف کیے، بورڈ آف گورنرز کی میٹنگز میں شرکت پر ملنے والی رقم چیئرمین نے وصول نہیں کی۔ لاہور میں گھر کے کرائے پر 10 لاکھ 70ہزار 971 روپے خرچ ہوئے۔ ذاتی استعمال اور سیکورٹی کی گاڑی کا خرچ 2 لاکھ 64 ہزار 829 رہا۔

جبکہ موبائل بلز کی مد میں پی سی بی کو 39 ہزار 830 روپے ادا کرنا پڑے۔ اسی طرح سیکورٹی گارڈ اور ملازمین کو ایک لاکھ 85 ہزار 621 روپے ادا کیے گئے، میڈیکل کے اخراجات 66 ہزار 808 روپے رہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے