پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ ونر کھلاڑی شاداب خان میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث انہیں وہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ہونے والی اہم سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ مگر وہ قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ جائیں گے، جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 20 سالہ لیگ اسپنر کو انگلینڈ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو چیک کرایا جائے اور امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔
اس حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کو نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خون کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ شاداب خان کے خون کے نمونے میں ہیپاٹائیٹس کا وائرس پایا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں چار ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے پہلے صحت یاب ہوجائیں گے اور وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل متبادل کھلاڑی کے طور پر کوئٹہ گلیڈٰی ایٹر کے اسپنر محمد نواز کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگا۔ گرین شرٹس کاؤنٹی ٹیموں کیخلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کیخلاف 5 مئی کو کارڈف میں ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 8 مئی سے ہوگا، جو 19 مئی تک جاری رہے گی۔ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی جو 24 مئی کو افغانستان اور 26 مئی کو بنگلہ دیش کیخلاف شیڈول ہیں۔ جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable