تازہ ترین
پاک فوج پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تیارآزادی کے 76سال ہم نے کیا کھویا کیا پایااے اے ایم نیشن کیئر، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی آگاہی کیلئے ٹیک کانفرنس کا انعقادپاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہمائن میں گیسوں کی مقدار کا پتہ لگانے کیلئے ڈیجیٹل ڈیٹیکٹرز سمیت حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنایا جائےحکومت کان کنوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائےجاب ٹریننگ ان سیف مائننگ ورکشاپ ، حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنایا جائےقرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائےبلوچستان یونیورسٹی کے مالی بحران نے طلباءکا مستقبل داﺅ پر لگا دیا ہےبلوچستان قیمتی معدنی دولت سے مالا مالمحنت کشوں کولیبر قوانین، کلیکٹیو بارگینگ ،پیشہ ورانہ صحت و سلامتی بارے شعور اور آگاہی دینے کی ضرورت ہےلیبر قوانین، کلیکٹیو بارگینگ ،پیشہ ورانہ صحت و سلامتی پر ورکشاپپاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین عبدالستار سے خصوصی انٹرویوپاک فوج پاکستان کی ریڈ لائن، سلامتی کی ضامن ہے:اسد شمیم”یوم تکریم شہداء“ پاکستان ایفائے عہدپاکستان پھر دہشت گردی کی آگ میں جلنے لگامحنت کش طبقہ اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہےکینیڈین میئر پیٹرک سے صدرکرسچن بزنس مین فیلو شپ کی ملاقاتدہشت گردی کی آگمظلوم آئین کے پچاس سال

اے اے ایم نیشن کیئر جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد

اے اے ایم نیشن کیئر جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
  • واضح رہے
  • جون 2, 2022
  • 5:30 شام

نیشنل تائیکوانڈو کلب کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں اے اے ایم نیشن کیئر کے بانی عبداللہ امانت محمدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

لاہور کے براق ہائی اسکول میں اے اے ایم نیشن کیئر کے تعاون سے جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2022ء منعقد کی گئی، جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ عمدہ کارکردگی دکھانے والے بچوں کو میڈلز دیئے گئے۔ ایونٹ کا سلوگن ’’کھیلیں گے بچے، جیتے گا پاکستان‘‘ تھا۔

اتوار کو نیشنل تائیکوانڈو کلب کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی اے اے ایم نیشن کیئر فاؤنڈیشن کے بانی عبداللہ امانت محمدی تھے، جنہوں نے ٹاپ پوزیشن لینے والے بچوں کو میڈل پہنائے۔ اس موقع پر بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبداللہ امانت محمدی کا کہنا تھا کہ آپ تعلیم اور کھیل کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر ملک کا نام روشن کریں۔

عبداللہ امانت محمدی نے مزید کہا کہ کھیلوں کا فروغ کسی بھی قوم کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ بچپن میں ویسے بھی بچے کھیل کود کے شوقین ہوتے ہیں، انہیں صرف پلیٹ فارم مہیا کرنے اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔

بانی اے اے ایم نیشن کیئر نے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو اسپورٹس مین نہیں بنا پاتے، جس سے حقیقی ٹیلنٹ سامنے نہیں آتا۔ حکومت کو چاہیئے کہ گراس روٹ لیول سے ایسے پروگرام بنائیں، تاکہ یہ بچے مستقبل میں قوم کا اثاثہ بن سکیں۔

قبل ازیں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی خاور محمود اور براق ہائی اسکول کے طلبہ نے عبداللہ امانت محمدی اور ان کے ساتھیوں حسن رضا اور ابوبکر کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے