ضلعی کوآرڈینیٹر انصاف ہیلتھ کارڈ سید عون شاہ نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں تاکہ انکو صحت کے حوالہ سے منتخب پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت مل سکے وہ تحصیل کوٹ مومن کے دورہ پر سٹی صدر تحریک انصاف محمود خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ حکومت شہریوں کو صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ کورونا سے بچنے کا واحد ذریعہ
ایس او پیز پر عمل درآمد ہے انہوں نے کہاکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے کہ قول پہلے ہی ہم نے سن رکھا ہے اس موقع پر تحصیل کوآرڈینیٹر عاطف چوہان،ماہر تعلیم سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نعمان ارشد،عبدالرحمن بھی موجود تھے مزید برآں انہوں نے ضلعی صدر تحریک انصاف سرگودھا انصر اقبال ہرل سے انکے فارم ہائوس پر تفصیلی ملاقات کی اور مستقبل میں صحت انصاف کارڈ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا