بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت کورونا کی صورت حال کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ڈاکٹر انعام جمالی، ڈی ایچ اوڈاکٹر وحید افسر باجوہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بہاول نگر میں کورونا کے 43 مریض تھے جن میں سے 31مریض (ڈبل نیگیٹو)کے ساتھ صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 10مریضوں کا سنگل نیگیٹو رزلٹ آگیا ہے اور ایس او پیز کے مطابق دوسرا رزلٹ نیگیٹو آنے پر یہ مریض بھی صحت یاب افراد کی لسٹ میں شامل ہوجاہیں گے۔ لہذا 41مریض کورونا فری ہیں اس وقت صرف دو مریض ڈی ایچ کیو میں کورونا پازیٹو ہیں۔ ضلع میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا نہ ہی کسی مریض کی حالت تشویشناک ہے۔