ضلعی صدر تحریک انصاف سرگودھا انصراقبال ہرل نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا یہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ بے وہ کوٹ مومن میں اپنی گرانٹ سے جاری منصوبوں کے اچانک وزٹ پر شہریوں سے گفتگو کررہے تھے
انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے اور اپنے قریبی عزیزوں کو ٹھیکے لیکر دینے کا وقت گزر چکا ہے ماضی میں محض وہ ترقیاتی کام کر وائے گئے جن میں لمبی چوڑی کمیشنیں وصول کی گئیں انہوں نے کہاکہ ملک کو ٹڈی دل،کورونا جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ایسے حالات میں بھی ٹیکس فری عوام دوست بجٹ دے کر حکومت نے ثابت کیا ہے کہ انکا مقصد اپنی تجوریاں بھرنا نے بلکہ عوامی خدمت ہے اس موقع پر مہر امان اللہ لک ایڈووکیٹ،محمود خان،مہر عبدالرحمن لک،نعیم اللہ تارڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔