شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی، مشہور سماجی و مذہبی رہنما مولانا عبدالستار، مولانا عتیق الرحمن اور دیگر کئی علمائے کرام نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اب عیدین ، مساجد، جمعہ و تراویح پر بندش کا کوئی جواز نہیں رہا۔
علمائے کرام نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک حکومت سندھ کے احکامات کی پاسداری کی مگر فرقہ پرستی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ فرقہ واریت اور فرقہ پرستی ناصرف قوم بلکہ وطن عزیز کیلئے بھی کسی طرح سود مند نہیں ہے ۔
علمائے کرام نے کہا ہے کہ اب تمام مذہبی اجتماعات ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے۔ حکومت سندھ فہم و فراست کا ثبوت دے اور صرف مساجدو تجارتی حلقوں پر کورونا کی تلوار نہ لٹکائے۔