تازہ ترین

تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد

Ebl58zHXkAA2HNk
  • راجہ فیصل اقبال
  • جولائی 7, 2020
  • 4:47 شام

قارئین کرام اللہ تعالیٰ نے اس دینا میں تمام  لوگوں کو بہت سی خصوصیات سے نوازہ ہے ۔ مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو نہایت ہی خصوصیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ ہر مذہب ہر نسل ہر ملک  میں پائے جاتے ہیں ۔

کوئی قومیں تو ایسی ہوتی ہیں جو ان لوگوں کی خصوصیات سے بھرپور مستفید ہوتی ہیں ۔ مگر کچھ قومیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو ان لوگوں کو صرف  انکو اُس وقت یاد کرتی ہیں یا اُن کی خصوصیات کے قیصدے اُس وقت پڑھتی ہیں جب وہ اس دینا سے رخصت ہو جاتے ہیں ۔ یعنی آپ یوں کہہ سکتے ہیں جب وہ زندہ سلامت ہوتے ہیں تو اُن کو کسی خاطر میں نہیں لایا جاتا مگر جب وہ دارفانی سے کوچ کر جاتے ہیں تو پھر اُن کے لیے تمام میڈیا نیوز پیپر سب اُن کی شان کے ہی قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں ۔ ہم بھی شاہد اُسی قوم سے تعلق رکھتے ہیں ۔

ابھی پچھلے ہمارے بہت ہی قابل اور پاکستان کے پہلے میزبان طارق عزیز صاحب اس دارفانی سے کوچ کر گئے                                                   طارق عزیز نے 1964 میں نیلام گھر پروگرام سے اپنے ٹی وی کیرئر کا آغاز کیا ۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ پروگرام   بہت مشہور ہو گیا ۔طارق عزیز کو پاکستان کے پہلے ٹی وی پروگرام کی میزبانی کا شرف بھی حاصل ہے ۔ ۔ طارق عزیز نے نہ  صرف ٹی وی  اور سینما میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منویا بلکہ سیاست میں بھی ایک مقام اور مرتبہ حاصل کیا 1996 میں طارق عزیز نے پاکستان مسلم لیگ جوائن کی اور لاہور سے آپ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے  ۔ اس کے بعد مشرف دور میں مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی مگر پھر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔ اور پھر دوبارہ ٹی وی پروگرام کی طرف لوٹ آئے مگر پھر دوبارہ آپ کے پروگرام کو پہلے جیسی پذیرائی نہ مل سکی ۔

طارق عزیز نے پنچابی میں شاعری بھی کی   ہمزاد دا دکھ  ،  اقبال شناسی آپ کی شاعری میں شامل ہے ۔ آپ نے فٹ پاتھ سے پارلمنٹ تک ایک کتاب بھی لکھی  آپ   ہزارداستان کے نام سے اُردو کالم بھی لکھتے رہے اللہ تعالیٰ نے طارق عزیز کو خداد صلاحیتوں سے نوازہ تھا ۔  آپ کا لب و لہجہ کمال کا تھا ۔  وطن کی محبت آپ کی دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ۔ جس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اُن کی وصیت کے مطابق اُن کی تمام جائیداد  اور دو لت گورنمنٹ آف پاکستان کی ملکیت ہوگی اُن کی وفات کے بعد ۔ ایسے شخص تو صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جو اپنے وطن سے اس قدر محبت کرتے ہیں ۔  آج طارق عزیز ہم میں موجود نہیں ہیں کیا ہم نے سوچا ہے کہ ان کی زندگی میں ہم نے ان کی صلاحیتوں سے کتنا فائدہ اٹھایا ۔ اب سارا میڈیا سوشل میڈیا سب اُن کے ہی قصیدے پڑھ رہے ہیں مگر ہاےرہے افسوس ۔ ہمیں کیا ہو گیا ہے ہم ایسے محب وطن لوگوں کی قدر اس وقت کیوں نہیں کرتے جب وہ ہمارے درمیان موجود ہوتے ہیں ۔

آج دینا میں وہی قومیں راج کر رہی  ہیں جنھوں نے ایسے لوگوں سے بروقت فائدہ اٹھایا ۔  ہمیں چاہیے کہ ایسے لوگوں کی قدر کریں گورنمنٹ آف پاکستان کو چایئے کہ وہ طارق عزیز جیسے عظیم شخص کی خدمات کو اس طرح اجاگر کرے  جو ہماری آنے والی نسلوں کے  لیےمشعل راہ ہو۔

راجہ فیصل اقبال

راجہ فیصل اقبال مظفرآباد آزاد کشمیر E-mail raja.faisal1980@yahoo.com

راجہ فیصل اقبال