وزیراعظم عمران خان کے تمام کاروبار کھولنےکے اعلان کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی 16 مئی یعنی آج سے اندرون ملک 5 شہروں کے درمیان پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔سول ایوی ایشن کے شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث تقریبا ماہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کی آمد و رفت بند ہے وہیں ٹرینیں بھی بند تھیں جس کی وجہ سے عوام سخت پریشانی کاشکار تھے۔پہلے مرحلے میں اندرون ملک فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔