لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور میں شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران نیب دفتر سے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آخری پیشی سے پہلے 2 سوالنامے دیئے گئے تھے، میں نے دیئے گئے سوالنامے کے جواب بھی دیئے ہیں، میرے جواب ریفرنس کا حصے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ جو آپ پوچھ رہے ہیں وہ پہلے بھی آپ مجھ سے پوچھ چکے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عدالت سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب کو آج کس بنیاد پر جسمانی ریمانڈ چاہیے؟
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کو تحریری سوال نامے فراہم کیئے مگر وہ جواب نہیں دے سکے، شہباز شریف کہتے ہیں کہ وہ عدالت میں جواب دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے ان کی حراست میں 85 دن ہو چکے ہیں، 26 اکتوبر 2018ء کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری شروع ہوئی۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable