لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
صوبائی دارالحکومت کی عدالت میں جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، جہاں شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے بیرسٹر عثمان راشد چیمہ نے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی جبکہ شہباز شریف کی طرف سے امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت میں موجود شہباز شریف نے کہا کہ یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیے جانے کے دوران لیگی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے کارکنوں کو شہباز شریف کی گاڑی کے آگے سے ہٹا دیا جب کہ حمزہ شہباز کو بھی بکتر بند میں عدالت پہنچایا گیا۔
حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں جیل لائے جانے پر خواجہ آصف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ظلم و ستم کر رہی ہے لیکن کب تک یہ ظلم و ستم کرتی رہے گی، ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے۔
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اُن پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان پر جس جس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی وہ تمام کیسزبے بنیاد ہیں۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد سماعت 26 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے 3 گواہان کو طلب کر لیا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable