تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

سرگودھا کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے بارے آگاہی مہم

  • Kamran Ashraf
  • جون 16, 2020
  • 12:18 صبح

سرگودھا( )کورونا وائرس کی وباء میں تیزی سے اضافہ آئندہ ماہ جولائی اور اگست میں حد کو چھو سکتا ہے اس لئے اس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے بارے آگاہی مہم کو فروغ دینا ہے جس میں صحافی اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سرگودھا پریس کلب میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے پی ایم اے پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر غلام شبیر، صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری،گروپ لیڈر شاہین فاروقی جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال اور دیگر نے کیا مقررین نے بتایا کہ مریض کے کھانسنے،چھینکنے اور ہاتھ ملانے سے کورونا وائرس پھیلاو کا موجب بن سکتا ہے جس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کو اس سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اگر اب  بھی اس کو پوری قوم نے سنجیدہ نہ لیا تو وہ وقت دور نہیں جب ہر گلی کوچے میں یہ مرض جنم لے گا۔

تربیتی ورکشاپ میں بتایا گیاکہ سماجی فاصلہ،ماسک کا استعمال، ہاتھ ملانے سے گریز ،اور بار بار ہاتھ دھونے سے اس بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے جس کی آگاہی ہر شہری تک پہنچاناضروری ہے اس لئے اس کام میں صحافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اگر سرگودھا کے صحافی اپنی کاوشوں سے سرگودھا میڈیکل کالج کا قیام کروا سکتے ہیں تو پھر کوئی مشکل نہیں کہ ہم ہر شہری تک اپنا پیغام پہنچا کر اینٹی کورونا وائرس تحریک کو کامیاب نہ بنا سکیں۔ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ہو یا معاشرتی مسائل ڈاکٹر اور صحافی فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔اس لئے موجودہ کورونا وائرس کی اس خوفناک گھڑی میں جہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف جدوجہد کررہی ہے وہاں ہمارے صحافی بھی لوگوں کو آگاہی دینےمیں کسی سے کم نہیں۔مقررین نے کہا کورونا وائرس کے خلاف بھر پور آگاہی مہم کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس مشکل گھڑی میں متاثرین کی معاونت بھی وقت کا تقاضا ہے اس لئے ہمیں انسانی جانوں کے بچاو کے ساتھ ساتھ انہیں بھوک و افلاس سے بچاو پر بھی توجہ دینا ہو گی۔مقررین نے کہا کہ جب ہم خود احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے ایس او پیز پر عمل کریں گے تو خود بخود ہی مہم کامیاب ہوجائے گی۔  ہم سب مل کر اس خوفناکی وباء کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ گھر ہو یا محفل، بازار میں ہو یا روڈ ہر جگہ ایس او پیز کو یقینی بنانا اور اس کی آگہی ہمارا فرض اولین ہونا چاہئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے ساتھ ہی یومیہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے شرح اموات بڑھنے لگی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں کورونا کے 706 کنفرم مریضوں میں تبلیغی اور زائرین کو نکال کرمقامی کی تعداد 226 ریکارڈ کی گئی ہے۔اس لئے اس بیماری کی روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

کامران اشرف

کامران اشرف