تازہ ترین
برش فائر بز کا باضابطہ آغاز: نیکسٹ جنریشن بزنس ڈائریکٹری پلیٹ فارمزیڈ کے لوکل کا باضابطہ آغاز: مقامی کاروباروں کے لیے جدید آن لائن ڈائریکٹریچپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیا

صحافی مطیع اللہ جان پر ججز کے خلاف ’توہین آمیز ٹویٹس‘ کا الزام، سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کے بعد صحافی کو نوٹس جاری

ELagOdSWsAA2vDE
  • نعمان شفیق
  • جولائی 16, 2020
  • 11:26 صبح

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیئر صحافی و اینکر پرسن مطیع اللہ جان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف ’توہین آمیز‘ الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کیا ہے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو اپنی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جس نے آئندہ سماعت کے لیے صحافی مطیع اللہ جان کے علاوہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

دوسری جانب بدھ ہی کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں مطیع اللہ جان کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر بھی کارروائی ہوئی اور سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ میں اس معاملے میں ہونے والی مختصر سماعت کے دوران مطیع اللہ جان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر اور سپریم کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق بدھ کو لیے جانے والے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت نے کوئی ریمارکس نہیں دیے اور اس معاملے کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

جن افراد کو نوٹس جاری ہوا ہے ان کی طرف سے عدالت کو آئندہ سماعت پر جواب موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کارروائی کا آغاز کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق

🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥

We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos

.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number

.We will contact you if your offer is suitable