لاہور: لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم تو پچھلے دو ڈھائی سال سے چپ کر کے مار کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے برس ہا برس پنجاب کی خدمت کی ہے، جبکہ موجودہ حکومت نے پنجاب کے عوام کے لیے کیا کیا؟
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب باہر تھے تو اعتدال کی بات کرتے تھے، اعتدال کی بات کرنے والی آواز کو جیل کی سلاخوں میں بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتدال کی بات بند کرنے سے اب کیا ہو گا یہ کسی کو معلوم نہیں؟ اپوزیشن اتحاد بنتا ہے تو کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلتا ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ملک میں تقسیم کی بنیاد رکھ رہی ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable