راولپنڈی پولیس نے پہلی خواجہ سراء کو پولیس آفیسر کے طور پر بھرتی کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
راولپنڈی پولیس خواتین تھانہ راولپنڈی سے متصل ٹرانسجینڈرز کے لئے ایک پولیس سنٹر قائم کرنے جارہی ہے۔ یہ سنٹر پولیس خدمات کے بارے میں آسان اور قابل احترام انداز میں کام کرئے گا، ان کی رپورٹس پر پولیس کے بروقت اور فوری جواب کو یقینی بنائے گا اور صحیح معلومات کے ساتھ ان کی رہنمائی کرے گا۔ اس سے پولیس سے متعلق تمام خدمات بھی فراہم ہوں گی جو پہلے ہی عام شہریوں کو پنجاب پولیس کے خدمت مراکز میں مہیا کی گئی ہیں۔
ریم شریف نے کہا میں پرجوش ہوں اور اس عہدے پر شامل ہونا ایک نیک مقصد سمجھتی ہوں۔ اس سے مجھے یہ اختیار ملے گا کہ میری ٹرانسجینڈر برادری کو درپیش کچھ انتہائی پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے مجھے یہ اختیار حاصل ہوگا۔
واضح رہے ریم شریف اسلام آباد میں ایک اہم تیسری صنف کے حقوق کیلئے کام کرنے والی سرگرم کارکن ہیں۔ اب وہ پولیس کے پیشے میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں پولیس کو کیریئر کی سیڑھی کی حیثیت سے نہیں بلکہ اپنی برادری کی نمائندگی کرنے میں ایک سنگ میل کی حیثیت سے دیکھ رہی ہوں۔ میری موجودگی سے ٹرانسجینڈر افراد کو آسانی رہے گی۔