ضلعی امیر جماعت اسلامی و مذہبی سکالر پروفیسر عرفان چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بہت بابرکت مہینہ ہے جبکہ افطار کا وقت اور زیادہ بابرکت ہوتا ہے اس وقت ہر دعا قبول ہوتی ہے وہ ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن رانا ندیم علی کے والد رانا محمد اشفاق کے ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ والدین کی خدمت عبادت سے کم نہیں ہے والدین میں دونوں یا ایک اگر بڑھاپے میں پہنچے تو انکی خدمت سے آخرت نہ سنوارنے والے کےلئے بہت بڑی وعید ہے جس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آمین کہا ہے انہوں نے کہاکہ نیک اور صالح اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے اس موقع پر میاں اظہار الحق،عمران حسن اعوان،عبدالمنعم اعوان،ابوبکر علی گجر،رانا امان اللہ،مقصود تابش،ڈاکٹر وقاص حنیف سمیت سیاسی،سماجی،کاروباری،صحافتی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر موجود تھی دریں اثناء ایم پی اے یاسر ظفر سندھو،اسسٹنٹ کمشنر ۔محمد جعفر چوہدری،رانا اسرار میراں،اقبال گوندل نے بھی انکے والد کی وفات پر انکے گھر جاکر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔