اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قرضوں کا منجمد ہونا ترقی پذیر ممالک کومعاونت فراہم کرےگا، ترقی پذیرممالک کومل کراقدامات اٹھاناہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کا ایتھوپین ہم منصب ابی احمد سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے قرضوں سےریلیف پلان پرمل کر کام کرنے پراتفاق کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اوردیگر سٹیک ہولڈرزسےمل کر کامکریں گے۔
ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے ایتھوپین ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ، وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات اورباہمی تجارت بڑھانےپر بھی اتفاق کیا۔