تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا؛ 23 شعبوں کو ریلیف دیئے جانے کا امکان

punjab
  • نعمان شفیق
  • جون 15, 2020
  • 1:28 شام

بنجاب کا بجٹ آج پیش ہوگا جس میں 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کی نسبت 13 ارب روپے کم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے 13شعبوں کو براہ راست ٹیکس ریلیف ملے گا۔ پراپرٹی ٹیکس 2 اقساط میں لینے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ ڈاکٹرز کی خدمات اور ہسپتال روم چارجز پر عائد 16 فیصد ٹیکس ختم ہو گا۔ہیلتھ انشورنس پر عائد 16 فیصد ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی۔ متعددسروسز پر ٹیکسوں کی شرح کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں 20 کمروں تک کے ہوٹل اور گیسٹ ہا ؤس پر ٹیکس 16فیصد سے کم کر کے 5 فیصد رہ جائے گا۔

ن لیگ کا پنجاب کے بجٹ میں بھر پور احتجاج کا فیصلہن لیگ  نے آج ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے  بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی صوبائی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن دیگر اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپوراحتجاج کرے گی اور اس سلسلے میں احتجاجی پالیسی اپنانے کے لیے پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں لے گی۔پارٹی اراکین کو دوران اجلاس اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہ کرنے اور صوبائی ترقیاتی بجٹ میں ممکنہ کمی پر بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا  کہ سیاسی مخالفین کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا یک طرفہ احتساب، غیرقانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پول پوری دنیا کے سامنے کھل چکا ہے اور اس کی حقیقت اندرون وبیرون ملک پاکستانیوں پر عیاں ہوچکی ہے۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق