تازہ ترین

پی ٹی آئی جلسے میں کھلاڑی گتھم گتھا۔ کرسیاں چل گئیں

pti workers fighting
  • واضح رہے
  • اپریل 28, 2019
  • 11:42 شام

کراچی میں حکمراں جماعت کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان نے صوبائی قیادت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، جو جھگڑے کا سبب بنی۔

پی ٹی آئی کے 23ویں یوم تاسیس کے جلسے میں کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔ اطلاعات کے مطابق پتھراؤ اور کرسیاں پھینکنے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے منگل بازار گراؤنڈ میں یوم تاسیس کا جلسہ منعقد کیا گیا، جس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ اس کے بعد کارکنان نے کرسیاں ایک دوسرے پر بھی پھینکیں، جس سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ بدنظمی کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں کو جلسہ ختم کرنا پڑا اور اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

جلسے کی کوریج کیلئے منگل بازار گراؤنڈ میں موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکا کی تعداد بھی زیادہ نہیں تھی۔ جبکہ اس جلسے سے ثابت ہوگیا کہ کارکنان پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے بے حد ناراض ہیں۔

جلسے کے دوران کارکنان نے صوبائی قیادت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ اسٹیج سے کارکنان کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی، تاہم کھلاڑیوں نے قیادت کی ایک بھی نہ سنی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا غالباً صوبائی قیادت کیخلاف نعرے بازی کی وجہ سے شروع ہوا۔ اس موقع پر دو دھڑے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے