پی ٹی آئی کے 23ویں یوم تاسیس کے جلسے میں کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔ اطلاعات کے مطابق پتھراؤ اور کرسیاں پھینکنے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے منگل بازار گراؤنڈ میں یوم تاسیس کا جلسہ منعقد کیا گیا، جس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ اس کے بعد کارکنان نے کرسیاں ایک دوسرے پر بھی پھینکیں، جس سے کئی افراد زخمی ہوئے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ بدنظمی کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں کو جلسہ ختم کرنا پڑا اور اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
جلسے کی کوریج کیلئے منگل بازار گراؤنڈ میں موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکا کی تعداد بھی زیادہ نہیں تھی۔ جبکہ اس جلسے سے ثابت ہوگیا کہ کارکنان پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے بے حد ناراض ہیں۔
جلسے کے دوران کارکنان نے صوبائی قیادت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ اسٹیج سے کارکنان کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی، تاہم کھلاڑیوں نے قیادت کی ایک بھی نہ سنی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا غالباً صوبائی قیادت کیخلاف نعرے بازی کی وجہ سے شروع ہوا۔ اس موقع پر دو دھڑے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable