تازہ ترین
نئی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجزکشمیراورفلسطین میں قتل عام جاریبھارتی دہشت گردی نے کشمیر کوموت کی وادی بنا دیاووٹ کا درست استعمال ہی قوم کی تقدیر بد لے گادہشت گرد متحرکنئے سال کا سورج طلوع ہوگیااسٹیبلشمنٹ کے سیاسی اسٹیج پر جمہوری کٹھ پتلی تماشاحکومت آئی ایل او کنونشن سی 176 کوتسلیم کرےجمہوریت کے اسٹیج پر” کٹھ پتلی تماشہ“ جاریدہشت گردی کا عالمی چمپئنالیکشن اور جمہوریت کے نام پر تماشا شروعافریقہ، ایشیا میں صحت بخش خوراک عوامی دسترس سے باہردُکھی انسانیت کا مسیحا : چوہدری بلال اکبر خانوحشی اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی باشندوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا”اسٹیبلشمنٹ “ کے سیاسی اسٹیج پر ” نواز شریف “ کی واپسیراکھ سے خوشیاں پھوٹیںفلسطین لہو لہو ۔ ”انسانی حقوق“ کے چمپئن کہاں ہیں؟کول مائنز میں انسپکشن کا نظام بہتر بنا کر ہی حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہےخوراک سے اسلحہ تک کی اسمگلنگ قومی خزانے کو چاٹ رہی ہےپاک فوج پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تیار

پی ٹی آئی حکومت کا پہلا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا

پی ٹی آئی حکومت کا پہلا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا
  • واضح رہے
  • اپریل 26, 2019
  • 5:18 شام

بلین ٹریز منصوبے کے تحت 10 کروڑ درخت بھی نہیں لگائے گئے۔ پارلیمنٹ کی انکوائری کمیٹی کے رکن نے پول کھول دیا۔

بلین ٹریز سونامی منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور گھپلوں کے انکشاف کے بعد پارلیمنٹ کی انکوائری کمیٹی نے بنوں کا دورہ کیا، جبکہ کمیٹی کے رکن اکرم درانی نے انکشاف کیا کہ ایک ارب سے زائد درخت لگانے کا حکومتی دعویٰ کھوکھلا ہے۔ منصوبے کے تحت دس کروڑ درخت بھی نہیں لگائے گئے۔

واضح رہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ منصوبے میں کرپشن اور گھپلوں کے انکشاف پر پارلیمانی کمیٹی نے بنوں کا دورہ کیا، جس میں ارکان اسمبلی اکرم خان درانی، خوشدل ایڈووکیٹ، شگفتہ ملک، سرداریوسف اور لطف الرحمان سمیت دیگر نے سائٹ کا جائزہ لیا۔

اپوزیشن رہنما اور کمیٹی کے رکن اکرم درانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ارب سے زائد درخت لگانے کا دعویٰ کرنے والے دس کروڑ درخت بھی نہیں لگا سکے۔ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ 400 کنال کی زمین پر سرکاری ریکارڈ میں مزدور کو ساڑھے 15 ہزار کے بجائے 5 ہزار روپے مل رہے ہیں، 2 ہزار پودے لگا کر 2 لاکھ ظاہر کیے گئے، مزدور کو چیک کے بجائے کیش ادائیگی کی جاتی ہے، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نالی چک کے مقام پر 10 لاکھ پودے ریکارڈ میں ظاہر کئے، لیکن حقیقت میں یہ ہزار بھی نہیں ہیں۔

ٹی وی رپورٹ مطابق فی پودے کی دیکھ بھال 50 روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ اب 500 روپے دیئے جا رہے ہیں، حکومت نے ایک ارب 20 کروڑ پودے لگانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اس میں بھی یوٹرن لے لیا اور مجموعی طور پر 10 کروڑ پودے بھی نہیں لگائے۔

دوسری جانب بنوں ڈویژنل فارسٹ آفیسر لطیف حسین نے بلین ٹری منصوبے میں بد عنوانی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی نے بنوں میں جن علاقوں کا دورہ کیا وہاں پہلے سے ہی پودوں کی کمی تھی۔

وزیر اطلاعات خیبر پختون شوکت یوسفزئی نے کرپشن کے انکشاف پر کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایک روز قبل تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انکوائری کمیٹی کے دورئہ بنوں کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹریز منصوبے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی حکومت نے ہی بنائی ہے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے