پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل کوٹ مومن کے عہدیداران رانا ندیم علی،رائو محمد جاوید،ملک جاوید مہرسیف الرحمان بابر ،ذکا ءاللہ۔رانا محمد نعیم۔ وقاص احمد،محمد اکرم،نعیم فاروقی۔ نے کہا ہے کہ نجی سکول بند ہونے سے صرف مالکان متاثر نہیں بلکہ استاتذہ،کلرک ،ایڈمن ، اکاونٹ آفیسر ۔چوکیدار ۔مالی ۔آیا،صفائی والا عملہ،کنٹین والا ، وین والا ،رکشے وال۔بک شاپ والا یونیفارم سلائی کرنے والا،یونیفارم بیچنے والا کاپی بنانے والے ،
کاپی جلد کرنے والا،کتاب کی پرنٹنگ اور پبلشنگ والے سینکڑوں لوگ، بکس ڈیلرز۔پنسل کلر پنسل بنانے والے۔شاپنر ریزر بنانے والے،رف کاغذ بیچنے بنانے والے۔فوٹو کاپی مشین میکنک۔بچوں کے جھولے بنانے والی پوری صنعت ۔ڈیسک اور میز بنانے والی پوری صنعت۔سکول کو سوفٹ ویر بناکر دینےوالے آئی ٹی ایکسپرٹ۔سکول اساتذہ کو ٹرینگ کی خدمات دینےوالے لوگ۔ یہ سب سفید پوش لوگ کہاں جائیں کوٹ مومن پریس کلب میں اظہار خیال کر تے ہوئے مقررین نے کہاکہ
پرائویٹ تعلیمی سیکٹر موجودہ صورت حال کی وجہ سے سب مالی بحران کا شکار ھیں۔ اور حکومتی احکامات کے باوجود والدین20,٪رعائیت کے ساتھ بھی فیس جمع نہیں کروا رھے ۔فوری طور پر ایس او پیز کے تحت سکولز کھول دے۔ ملک میں تجارتی سرگرمیاں۔ٹرانسپورٹ۔بازار۔پلازے کھول دیے گئے ہیں سکولز کو نہ کھولنا بہت زیادہ زیادتی ہے بچوں کا مستقبل دائو پر لگایا گیا ہے
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable