تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

پرائیوٹ اسکول کھولنے ہیں یا نہیں۔ مالکان اور والدین میں ٹھن گئی

schools
  • واضح رہے
  • مئی 22, 2020
  • 12:28 صبح

کورونا کے خطرات ٹلنے تک بچوں کو اسکول نہیں بھیجیں گے۔ اسکول مالکان کو معصوم بچوں کی زندگیوں سے زیادہ پیسہ کمانے کی فکر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اسکول کھولنے کی اجازت نہ دیں۔ المصطفیٰ ایجوکیشن بورڈ

المصطفیٰ ایجوکیشن بورڈ کے ٹرسٹی اور معروف صنعتکار فرحان اشرفی نے کرونا وائرس کی روک تھام اور معصوم بچوں کو اس مہلک وبا سے بچانے کے لیے وفاقی و سندھ حکومت کی جانب سے اسکولوں کی تعطیلات15جولائی 2020تک بڑھانے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کراچی کے نجی اسکولوں کی جانب سے اس فیصلے کے مخالفت اور اسکول کھولنے کے مطالبات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ اس وقت تک اسکولوں کو کھولنے کی اجازت نہ دیں جب تک کرونا وبا مکمل طور پر قابو میں نہیں آجاتی۔

فرحان اشرفی نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل میں کہا کہ والدین سندھ حکومت کے فیصلے کے برخلاف اسکول کھولنے سے متعلق اسکول مالکان کی کسی بھی خود ساختہ تجویز کو نہیں مانیں گے کیونکہ کرونا وبا مذاق نہیں ایک حقیقت ہے لہٰذا سندھ حکومت اسکول مالکان کو سرکار کی رٹ چیلنج کرنے اور معصوم بچوں کی زندگیاں جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنے سے باز رکھے اور سختی سے اس کا نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کرونا کے خطرات ختم نہیں ہوتے والدین بچوں کو اسکول نہیں بھیجیں گے اس کے برعکس اسکول مالکان نجانے کیوں معصوم  بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگانا چاہتے ہیں؟ شاید اسکول مالکان کو معصوم بچوں کی زندگیوں سے زیادہ پیسہ کمانے کی فکر لاحق ہے جو کہ انتہائی شرمناک امر ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب کرونا کی وبا نے سنگین صورتحال پیدا کی ہوئی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب والدین ہی اپنے بچوں کو وبا کے خطرات ٹلنے تک اسکول بھیجنے پر راضی نہیں تو اسکول مالکان کون ہوتے ہیں ہم پر اپنے فیصلے مسلط کرنے والے۔

فرحان اشرف نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی نجی اسکول مالکان چاہے جتنا دباؤ بڑھائیں انہیں کروناکی وبا کے خطرات ٹلنے تک اسکول کھولنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے بصورت دیگر سندھ حکومت کی کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دی گئی معاشی قربانی اور کوششیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے