اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 14 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم لیوی میں ایک روپے 14 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا ہے۔ پٹرولیم لیوی 27.32 روپے سے بڑھا کر 28.46 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 30 روپے کی سطح پر برقرار رہے گی۔
پیٹرول کے فی لٹر 15.11 روپے سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 15.12 روپے فی لٹر سیلز ٹیکس عائد ہے۔ پٹرول کی بنیادی قیمت 51.50 سے کم ہو کر 50.39 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی بنیادی قیمت 52.05 سے کم ہو کر 51.92 روپے ہو گئی ہے۔ پٹرول کے فی لیٹر پر 53.58 روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 54.14 روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہیں۔
پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف سے محروم کردیا گیا۔ حکومت نے آج سے پٹرول پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے چودہ پیسے اضافے کا اطلاق کردیا، پٹرول پر لیوی 27 روپے 32 پیسے سے بڑھاکر 28 روپے 46 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 30 روپے کی لیوی برقرار رہے گی،پٹرول کے فی لیٹر پر 15 روپے گیارہ پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 15 روپے 12 پیسے سیلز ٹیکس الگ سے وصول کیا جارہا ہے۔
پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف سے محروم کردیا گیا،ذرائع کے مطابق پٹرول کی اصل قیمت 51 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 50 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت 52 روپے پانچ پیسے سے کم ہوکر 51 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرول پر 53 روپے 58 پیسے فی لیٹر لیوی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 54 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی،ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت نے 15 اکتوبرکو کہا تھا کہ 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable