پی ایس او نے ملک میں پیٹرول کی کمی کے حقائق اور وجوہات بتا دیں، پی ایس او کے مطابق اپریل میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ذخیرہ انتہائی کم تھا جب کہ مئی میں طلب میں اضافہ کے باوجود کمپنیوں کے پاس دو سے تین دن کا تیل تھا۔
پی ایس او نے پیٹرلیم ڈویژن کو لکھےخط میں بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل نہیں خرید رہیں اور بیشتر کمپنیوں کےپاس قواعد کے مطابق 21 دن کاتیل ذخیرہ نہیں تھا، کچھ کمپنیوں کی ذخیرہ اندوازی سے تمام بوجھ پی ایس او پر پڑگیا۔
پی ایس او نےسفارش کی کہ تیل کا ذخیرہ نہ رکھنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے بھی آئل کمپنیوں کا دورہ کیا گیا جس میں مختلف آئل اینڈ گیس مینوفیکچرر کمپنیز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا۔
ایف آئی اے کیماڑی اور وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیز نے جان بوجھ کر تیل سپلائی نہیں کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول پمپس پر بلا تعطل پیٹرول اور ڈیزل پہنچانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم آئل کمپنیوں نے اوگرام کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable