اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 57 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 84 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 84 پیسے کمی کے بعد 103 روپے 22 پیسے ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے اور ان کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر کی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پمپ اچانک بند ہوگئے۔ پی ایس او کے سوا تقریباً سبھی کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول پمپس کو بند کردیا گیا، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ پی ایس او پمپس پر رش دیکھنے کو ملا۔
واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو حکومت نے ماہ کے باقی ایام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قبل ازیں 30 ستمبر کو حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مستر کرکے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable