اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 3، 3 روپے مہنگا کردیا ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے اضافہ کے بعد 103 روپے 69 پیسے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا اور اس کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں بھی 5، 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 70روپے 29 پیسے اور 67 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک ہوگا۔ یاد رہے کہ 30 نومبر کو وفاقی حکومت نے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا تھا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable