تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن

World Book Day
  • واضح رہے
  • اپریل 23, 2019
  • 2:40 صبح

مفکرین، دانشوروں و ادیبوں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ جدید تعلیمی نظام کی وجہ سے بچے مادری زبان سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف ادبی، دینی، تعلیمی حلقوں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جس سے اہل علم و دانش اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔

کتب کے عالمی دن کے موقع پر لائبریریوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کتاب کے عالمی دن کے موقع پر طالب علموں میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے خصوصی واکس بھی منعقد کی جائیں گی، تاکہ طلبا و طالبات اور عوام الناس میں کتب بینی کا شعور بیدار کیا جا سکے۔ مذکورہ دن کے سلسلہ میں پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی جانب سے بھی کئی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے، تاکہ طلبا و طالبات کو کتب بینی کے شوق کی جانب راغب کرنے میں مدد مل سکے۔

مفکرین، انشوروں، شاعروں و ادیبوں کی جانب سے اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ بچے مادری زبان سے دور ہوتے جا رہے ہیں، بنیادی تعلیم مادری زبان میں ہونی چاہئیے۔ پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں پاکستان کی تمام پاکستانی زبانوں کے مفکرین، دانشوروں اور شاعروں نے ‘‘قومی یکجہتی اور لسانی ہم آہنگی میں پاکستانی زبانوں کے ادب کا کردار’’ کے موضوع پر دلچسپ اور معلومات افزا انداز میں گفتگو کی۔ بعد ازاں پاکستانی زبانوں پر مشتمل کثیر اللسانی خوبصورت مشاعرہ ہوا جس میں پنجابی، سرائیکی، ہندکو، پشتو، پوٹھوہاری، سندھی، بلوچی، شنا، بلتی اور دوسری علاقائی زبانوں کے شعراء نے کلام سنایا اور خوب داد سمیٹی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے