محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں 29 رمضان المبارک کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں اور اس دن تمام ملک میں موسم بھی ابر آلود ہوگا اس لئے امسال رمضان المبارک پورے 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عید الفطر متوقع طور سے 25 مئی 2020 بروز پیر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ کئی سالوں سے 2 یا3 عید الفطر منائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہر سال ہی رمضان المبارک اور شوال المکرم کا چاند موضوع بحث رہتا ہے وہیں وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری رویت ہلال کمیٹی پر آئے دن اعتراضات اٹھاتے رہتے ہیں اور چاند دیکھنے کیلئے ایسی کسی کمیٹی کے ہی موجود رہنے کےمخالف ہیں جبکہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور دیگر تمام مکاتب فکر کے جید علماٗ کرام،سیاسی و مذہبی قائدین اور اسکالرز واضح اسلامی حکامات،علماٰکرام اور ناموس رسالت جیسے اہم اور نازک قوانین کی مخالفت پر فواد چوہدری پر کڑی تنقید کرتے آئے ہیں ۔