تازہ ترین
اج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔قومی اسمبلی نے صبح سویرے 26ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کرلیااشرافیہ، ثقافتی آمرانہ پاپولزم اور جمہوریت کے لیے خطراتوسکونسن کی ریلی کے بعد کملا ہیرس کو اینٹی کرائسٹ کہا جا رہا ہے۔عالمی جغرافیائی سیاست کے تناظر میں نیا اقتصادی مکالمہالیکشن ایکٹ میں ترمیم 12 جولائی کے فیصلے کو کالعدم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی توثیقحماس کے رہنما یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کے دوران مارے گئےامریکہ نے انسانی ڈھال کی رپورٹ کے درمیان اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیاکینیڈا میں بھارت کے جرائم اور ان کے پیچھے مبینہ طور پر سیاستدان کا ہاتھ ہے۔گجرانوالہ میں پنجاب کالج کے طلباء کی گرفتاریاں: وجوہات، واقعات اور اثراتپاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کے بانی ژاؤ چن فان کا نام لے لیا گیا۔اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو ایک سال بیت گیاگریٹر اسرائیل قیام کامنصوبہغزہ کو کھنڈر بنانے کے بعد اسرائیل کی خوفناک ڈیجیٹل دہشت گردیآئی پی پیز معاہدے عوام کا خون نچوڑ نے لگےایٹمی پاکستان 84 ہزار 907 ارب روپے کا مقروضافواج پاکستان کی ناقابل فراموش خدماتراج مستری کے بیٹے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کردی

پاکستان کا ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ

پاکستان کا ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ
  • واضح رہے
  • اپریل 20, 2019
  • 3:50 شام

18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد بلوچستان میں داخل ہوئے اور پاک بحریہ کے 10، فضائیہ کے 3 اور کوسٹ گارڈ کے جوان کو شہید کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پاکستان نے اورماڑہ واقعہ کے بعد ایران سے ملحق سرحد پر بارڈر فینسنگ کا فیصلہ کرلیا، جس پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں چنیدہ پوائنٹس پر باڑ لگائی جائے گی، جہاں سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔ یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب بھی ایران میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو پاکستان کی طرف سے ہر ممکن کارروائی کی جاتی ہے۔ ہم بھی امید کرتے ہیں کہ ایران اپنے ملک میں کام کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ 18 اپریل کو اورماڑہ میں کیا جانے والا بزدلانہ حملہ بلوچ دہشت گرد تنظیم بی آر اے کی کارروائی ہے۔ ایران کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ بی آر اے کے تربیتی کیمپ ایران کے سرحدی علاقے میں ہیں، اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ بی آر اے کے تانے بارے افغانستان سے بھی ملتے ہیں۔ بی آر اے میں کئی بلوچ دہشت گرد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کی وردی میں مبلوس 15 دہشت گرد ایرانی سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ دہشت گردوں نے بسوں کو روکا اور شناخت کرکے 14 پاکستانیوں کو شہید کیا، جن میں پاک بحریہ کے 10، فضائیہ کے 3 اور کوسٹ گارڈ کا ایک جوان شامل ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سرحد کو پُرامن رکھنے اور شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم سے محفوظ رہنے کیلئے جوائنٹ بارڈر سینٹرز بنائیں گے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے افغان بارڈر کی طرح ایرانی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتہائی مشکل مالی حالت کے باوجود بارڈر فینسنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، کیونکہ اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 950 کلو میٹر وسیع ایرانی سرحد کو مکمل طور پر فینس کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جبکہ سرحد پر فورسز کا گشت بڑھانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے